QR CodeQR Code

دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز میں مقامی آبادی کے نقصانات کم سے کم ہونے چاہئیں، جنرل کیانی

9 May 2012 00:51

اسلام ٹائمز: کور ہیڈکوارٹر پشاور کے دورہ کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز اور متاثرہ علاقوں میں تعلیم، اقتصادی ترقی اور تعمیر نو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فورسز کو ہدایت کی ہے کہ مقامی آبادی کے نقصانات کم سے کم ہونے چاہئیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز اور متاثرہ علاقوں میں تعلیم، اقتصادی ترقی اور تعمیرنو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں مقامی آبادی کے جانی و مالی نقصانات کم سے کم ہونے چاہئیں۔ بعد میں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ بھی کیا اور آپریشنز کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی عیادت کی۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی جرأت و بہادری اور مقامی آبادی کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ آرمی چیف نے پشاور کینٹ میں قائم شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


خبر کا کوڈ: 160171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160171/دہشتگردوں-کیخلاف-آپریشنز-میں-مقامی-آبادی-کے-نقصانات-کم-سے-ہونے-چاہئیں-جنرل-کیانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org