QR CodeQR Code

براؤن کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

30 Nov 2009 09:26

برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔اسکائی ٹی وی کو انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو لازمی طور پر اپنی سرحد کے اندر القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا


لندن:برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے بھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔اسکائی ٹی وی کو انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کو لازمی طور پر اپنی سرحد کے اندر القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ جانتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا ہو گا،اسامہ اور ایمن الظواہری کی تلاش میں پیشرفت ضروری ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز کو اس جڑ تک پہنچنا ہو گا جہاں سے القاعدہ اپنا نیٹ ورک چلا رہی ہے۔برطانوی وزیراعظم کے مطابق انہیں یقین ہے کہ اسامہ پاکستان میں ہے،برطانیہ چاہے گا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے مزید ثبوت سامنے لائے۔


خبر کا کوڈ: 16020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16020/براؤن-کا-پاکستان-سے-ڈومور-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org