QR CodeQR Code

سندھ ہائی کورٹ، وزيراعظم کيخلاف درخواست پر فيصلہ آج سنایا جائے گا

9 May 2012 14:35

اسلام ٹائمز:درخواست گزار مولوی اقبال حيدر کا موقف تھا کہ يوسف رضا گيلانی کو سزا ملتے ہی دستور کا آرٹيکل 63(1)(g) عمل ميں آگيا اور وہ قومی اسمبلی کی رکنيت کے لئے نا اہل ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے توہين عدالت کيس ميں يوسف رضا گيلانی کی سزا کے تناظر ميں انہيں اختيارات کے استعمال سے روکنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اپنا فيصلہ آج 9 مئی کو سنائے گی۔ درخواست کيس سماعت جسٹس فيصل عرب اور جسٹس نديم اختر پر مشتمل بينچ نے کی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حيدر کا موقف تھا کہ يوسف رضا گيلانی کو سزا ملتے ہی دستور کا آرٹيکل 63 ( 1 ) ( g ) عمل ميں آگيا اور وہ قومی اسمبلی کی رکنيت کے لئے نا اہل ہوگئے۔ تاہم بينچ نے ريمارکس ديئے کہ بظاہر اس آرٹيکل ميں توہين عدلت کی سزا کا تذکرہ نہيں ہے اور وہ عدالت کو اس بات پر قائل کريں کہ توہين عدالت کی سزا ملتے ہی نا اہلی ہوجاتي ہے۔ ابتدائی دلائل کی سماعت کے بعد بينچ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اپنا فيصلہ کل تک محفوظ کرليا۔


خبر کا کوڈ: 160201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160201/سندھ-ہائی-کورٹ-وزيراعظم-کيخلاف-درخواست-پر-فيصلہ-آج-سنایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org