0
Monday 30 Nov 2009 09:32

برطانیہ کے ”ڈو مور“ کے مطالبے پر حیر ت ہوئی ہے،پاکستان

برطانیہ کے ”ڈو مور“ کے مطالبے پر حیر ت ہوئی ہے،پاکستان
اسلام آباد:دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ڈو مور کے مطالبے پر حیرت ہوئی ہے۔اسامہ کے بارے میں کسی کے پاس معلومات ہیں تو بیانات دینے کے بجائے معلومات پاکستان کو فراہم کی جائیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گذشتہ سات برسوں میں القاعدہ کے سات سو ارکان گرفتار یا ہلاک کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں پر کسی کو شبہہ نہیں ہونا چاہئیے۔ عبدالباسط نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا کسی کو علم نہیں۔اگر کسی کو علم ہے تو وہ حکومتی سطح پر پاکستان کو آگاہ کرے۔

خبر کا کوڈ : 16021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش