0
Wednesday 9 May 2012 03:14

ہیلری کلنٹن کے پاکستان مخالف رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عارف علوی

ہیلری کلنٹن کے پاکستان مخالف رویئے کی شدید مذمت کرتے ہیں، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے پاکستان مخالف رویئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی غلامی میں پاکستان کی خودمختاری، ڈالروں کے عوض ملک کو امریکی جنگ میں جھونکنے والے یہ غدار حکمران پاکستان کیلئے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں جو اپنی قوم اور فوج کے قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کا بیان پاکستان کی حیثیت پوری دنیا کے سامنے مشکوک بنانے اور نیٹو سپلائی کی بحالی پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہے، نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں اگر حکومت نے دباؤ میں آکر سپلائی بحال کی تو یہ اجتماعی خودکشی کے مترادف ہوگا، پاکستان تحریک انصاف کا ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے مؤقف اصولی ہے، اگر سپلائی بحال کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف پورے ملک میں شدید احتجاج سمیت حکمرانوں کا گھیراؤ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر اغیار کی جنگ لڑتے لڑتے پاکستان نے ہمیشہ غربت، بیروزگاری، بدامنی، معیشت کی تباہی اور بقاء و سلامتی کی غیریقینی صورتحال کی صورت میں نقصان اٹھایا، آج پاکستان پھر سے دولخت ہونے کی نہج پر پہنچ چکا ہے، حکمران خواب غفلت سے جاگیں اور ملکی دفاع اور سالمیت پر اغیار کے دباؤ کو خاطر میں نا لاتے ہوئے پاکستان کی 20 کروڑ عوام کے مفادات میں فیصلے کریں۔
خبر کا کوڈ : 160221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش