0
Wednesday 9 May 2012 10:04

پاکستان اور چین سرحدی علاقوں میں اپنی ملٹری صلاحیتں بڑھا رہے ہیں، بھارتی وزیر دفاع

پاکستان اور چین سرحدی علاقوں میں اپنی ملٹری صلاحیتں بڑھا رہے ہیں، بھارتی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون ختم نہيں ہوا، وزير دفاع اے کے انطونی نے کہا ہے کہ چين اور پاکستان کی جانب سے بڑھتے خطرات کی وجہ سے دفاعی بجٹ ميں مزيد 39 ارب ڈالر کاا ضافہ کيا جانا چاہئيے۔ نئی دلی ميں بيان ديتے ہوئے بھارتی وزير دفاع اے کے انطونی نے کہا کہ پاکستان اور چين کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ان کی خواہش ہے کہ 2013-14ء کے بجٹ ميں دفاع کيلئے مزيد 39 ارب ڈالر رکھے جائيں، خطے کی سکيورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ ميں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا جنرل وی کے سنگھ کے کھوکھلے بيان کے بعد آرمی کے آپريشنل صلاحيتوں کے بارے ميں حکومت کو دوبارہ سے سوچنا چاہيے، انہوں نے کہا پہلے تيارشدہ منصوبوں پر تيزی سے کام کرنا ہے جبکہ چين بھی سرحدی علاقوں ميں اپنی ملٹری صلاحيتيں بڑھا رہا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران وزیر دفاع انتھونی نے کہا پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر دفاع کی جانب سے اضافے کا مطالبہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وجے کمار سنگھ کے حالیہ بیان کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے پاس اسلحے کی شدید کمی ہے اور جنگ کی صورت میں اسلحہ صرف دو دن میں ختم ہو جائے گا۔ مارچ میں پیش کئے گئے دو ہزار بارہ تیرہ کے بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے ایک اعشاریہ نو کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 160250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش