0
Monday 30 Nov 2009 11:08

پاکستان کے جوہری ہتھیار غلط ہاتھوں میں جا سکتے ہیں،جنرل دیپک

پاکستان کے جوہری ہتھیار غلط ہاتھوں میں جا سکتے ہیں،جنرل دیپک
پونا:بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج کے سربراہ نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار غلط ہاتھوں میں جانے کا خدشہ ہے۔پونا میں فوج کی ایک تقریب میں پاکستان کے صدر زرداری کی جانب سے وزیراعظم گیلانی کو جوہری ہتھیاروں کا کنڑول دینے سے متعلق خبر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم گیلانی کا جوہری ہتھیاروں پر مکمل کنڑول ہونا چاہے اور جوہری ہتھیاروں کا کنڑول غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے۔پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو سے تین ماہ کے دوران دراندازی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ موسم سرما میں شدت آنے سے پہلے ہی کشمیر میں دراندازی کی کارروائیوں میں تیزی آ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 16033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش