QR CodeQR Code

محدود اٹیمی جنگ کا بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،گیلانی

30 Nov 2009 11:26

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محدود ایٹمی جنگ سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بات جرمنی اور برطانیہ کے 4روزہ دورے پر روانگی


اسلام آباد:وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محدود ایٹمی جنگ سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یہ بات جرمنی اور برطانیہ کے 4روزہ دورے پر روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم اقتصادی پارٹنر ہے اور دورے سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محدود ایٹمی جنگ سے متعلق بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے،اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں اور بھارت کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں جرمنی اور برطانیہ کی اعلی قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور جرمنی اور پاکستان کے درمیان سرمایہ کاری کے پہلے سمجھوتے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر فرینک فرٹ میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 16034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16034/محدود-اٹیمی-جنگ-کا-بھارتی-آرمی-چیف-بیان-غیر-ذمہ-دارانہ-ہے-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org