0
Thursday 10 May 2012 00:54

ملتان کی ماتمی انجمنوں اور بانیان امام بارگاہوں نے قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تائید کردی

ملتان کی ماتمی انجمنوں اور بانیان امام بارگاہوں نے قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تائید کردی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیر اہتمام 27 مئی کو منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے حوالے سے رابط مہم جاری ہے، بدھ کے روز امام بارگاہ معصومین حویلی مرید شاہ میں ملتان کی ماتمی سنگتوں، علمائے کرام، بانیان امام بارگاہ، عمائدین شہر اور مقامی تنظیموں کے صدور کا مشترکہ اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالخالق اسدی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں ماتمی سنگتوں کے ارکان اور بانیان امام بارگاہ کی اتنی ہی ضرورت ہے کہ جتنی ملت کے خواص کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس قومی جماعت میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اُن نوجوانوں کو جو ہر گلی، محلہ اور بازار میں جا کر حسینیت کا پرچار کرتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صوبائی صدر مولانا عبدالخالق اسدی نے کہا کہ عزادار ہماری قوم میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج گلی گلی حسین ع یاحسین ع کی صدائوں سے گونج رہی ہے۔ اجلاس میں شریک ملتان کی ماتمی سنگتوں کے سربراہوں، بانیان امام باگاہوں اور مختلف تنظیموں کے صدور نے27 مئی کو مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اپنی تنظیموں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
 
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان مولانا اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مظفر گڑھ علی رضا طوری، ضلعی سیکرٹری میڈیا سیل مولانا ثقلین نقوی سمیت کابینہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 160489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش