0
Thursday 10 May 2012 01:44

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں اکتوبر یا نومبر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ ملنے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے حتمی تاریخ مقرر کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گذشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک ایکٹ پیش کیا گیا تاکہ صوبے میں حقیقی معنوں میں گراس روٹ پر ان انتخابات کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کی مخدوش صورتحال کے باعث مقررہ وقت پر انتخابات منعقد نہیں کرائے جاسکے تاہم اب صوبے کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور امن قائم ہوا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اسمبلی ممبران کا کام قانون سازی کرنا ہے جبکہ ترقیاتی کام بلدیاتی ادارے کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں ترقیاتی کام اسمبلی ممبران کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے قیام سے لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 160502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش