QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 شدت پسند ہلاک

10 May 2012 01:50

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میر خولئے، دوہ توئے کوکی خیل، تورہ ویلا او دیگر مقامات پر فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقہ وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 12 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ جبکہ بمباری سے شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے تیراہ کے مختلف علاقوں میر خولئے، دوہ توئے کوکی خیل، تورہ ویلا اور دیگر مقامات پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ جس سے شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے میں سات جبکہ دیگر ٹھکانوں میں پانچ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ کارروائی میں آٹھ شدت پسند زخمی ہوئے اور دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 160503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160503/خیبر-ایجنسی-میں-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-12-شدت-پسند-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org