0
Monday 30 Nov 2009 13:09

صہیونیستی رژیم دنیا میں فحاشی پھیلانے کی سب سے بڑی حامی ہے: اسرائیلی اخبار

صہیونیستی رژیم دنیا میں فحاشی پھیلانے کی سب سے بڑی حامی ہے: اسرائیلی اخبار
اسرائیل میں عبری زبان میِں چھپنے والے اخباروں کی رپورٹ کے مطابق صہیونیستی رژیم دنیا میں فحاشی اور جنسی بے راہروی پھیلانے کی سب سے بڑی حامی اور مالی مدد کرنے والی ہے۔ العالم نیوز ایجنسی کے مطابق صہیونیستی رژیم تمام ایسے قوانین کے صادر اور اجراء ہونے میں رکاوٹ بنتی ہے جو فحاشی اور جنسی بے راہروی کو پھیلنے سے روکتے ہوں۔ "ایک خبر" نامی عبری ویب سائٹ نے اسرائیل کے اندر فحاشی اور بے راہروی کے پھیل جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے اندر اس میدان میں سرگرم لوگوں کی تعداد تقریبا 20 ہزار کے قریب ہے۔ اسی طرح اس ویب سائٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں خواتین کے حقوق کی کمیٹی کے بقول خبر دی ہے کہ اسرائیل میں 5000 جوان لڑکیاں فحاشی اور جنسی بے راہروی کے ذریعے زندگی گزارتی ہیں۔ ویب سائٹ نے اسرائیل کے ایک اعلی حکومتی عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل فحاشی اور جنسی بے راہروی کے خلاف موثر قوانین کے فقدان کی وجہ سے اس وقت دنیا میں اس میدان میں سرگرم افراد کیلئے بہترین خطہ تصور کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 16051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش