0
Thursday 10 May 2012 13:46

کوئٹہ میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں فائرنگ سے مسجد کے پیش امام سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسجد قباء کے پیش امام قاری عبدالشکور مسجد سے پیدل گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نیچاری روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں قاری عبدالشکور شدید زخمی ہو گئے۔ جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی قاری عبدالشکور کو سول اسپتال پہنچایا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناء شالکوٹ تھانہ کی حدود میں الصبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے بھیک مانگنے والے رام چند نامی شخص کو ہلاک کر دیا، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیسنے نعش کو سول ہسپتال پہنچایا۔
 
علاوہ ازیں نیو سریاب کے علاقے کلی شاہنواز میں دینی کتب فروخت کرنے والے شاہ نواز گل کو نا معلوم موٹر سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ ورثاء کی آمد پر نعش حوالے کر دی جائے گی۔ دریں اثناء سابق یو سی ناظم شاہ محمد شہید کے ایک زخمی بھائی حاجی عبدالحکیم کر اچی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جنہیں ابراہیم زئی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں ڈبل روڈ پر زمین کے تنازعے پر دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 160547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش