0
Friday 11 May 2012 11:53

قرآن و اہلبیت ع کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کا اجلاس، مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی شرکت

قرآن و اہلبیت ع کانفرنس، ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کا اجلاس، مختلف تنظیموں اور انجمنوں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ 18 مئی کو دھوبی گھاٹ پر منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیصل آباد کا اجلاس مرکزی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کی زیرصدار ت منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر کی امام بارگاہوں کے بانیان، ماتمی سنگتوں کے سالاران، قرآن فاونڈیشن، آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن اور ضلع فیصل آباد کی چاروں تحصیلوں کے دیہات اور قصبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شیعہ شخصیات علامہ ابن حسن شیرازی، علامہ تصور جعفری، علامہ شیخ محمد قاسم، مرکزی امام بارگاہ، القائم آرگنائزیشن، امام سجاد ماتمی سنگت، ماتمی سنگت سرکار جون، ماتمی سنگت پاک سجاد، ماتمی سنگت دعائے سکینہ، ماتمی سنگت دعائے زہراء س، ماتمی سنگت مسافرہ شام، ماتمی سنگت درحسنین، مرکزی عزاداری کونسل، جعفریہ ٹرسٹ اور ضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں شامل مختلف، انجمنوں، تنظیموں اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے فیصل آباد میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا، اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ تمام جماعتیں اور انجمنیں 18 مئی کو ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے بھرپور تعاون کریں گی اور یہ اجتماع فیصل آباد کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا، اجلاس میں اتفاق رائے سے طے کیا گیا کہ 18 مئی کو فیصل آباد میں مشترکہ نماز جمعہ دھوبی گھاٹ گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 160705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش