0
Friday 11 May 2012 11:57

ملتان کانفرنس، لیہ سے لوگوں کی بھرپور شرکت ہوگی، جمیل حسین

ملتان کانفرنس، لیہ سے لوگوں کی بھرپور شرکت ہوگی، جمیل حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لیہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل حسین خان کی زیر قیادت دربار پیر محمد علی راجن شاہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام عہدیداران سمیت یونٹ مسئولین نے شرکت کی، جلاس میں یونٹ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تمام تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جمیل حسین خان نے کہا کہ 27 مئی، 10 جون اور یکم جولائی کی کانفرنسز میں ضلع لیہ سے txie کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کوٹ سلطان ضلع لیہ کے حوالے سے شرکاء کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ تشیع ایم ڈبلیو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہادی حسین ہادی کا کہنا تھا کہ کربلا کا درس حریت یزیدان عصر کی نابودیت کا باعث ہے، ان کا کہنا تھا کہ کربلا نے اسلام کی عزت و عظمت کو چار چاند لگا دییے۔
خبر کا کوڈ : 160708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش