0
Monday 30 Nov 2009 14:12

جنوبی وزیرستان،6 ہفتوں میں 600 طالبان ہلاک،ترجمان پاک فوج

جنوبی وزیرستان،6 ہفتوں میں 600 طالبان ہلاک،ترجمان پاک فوج
وانا:ترجمان پاک فوج میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ جنوبی وزیر ستان آپریشن میں چھ ہفتوں کے دوران چھ سو سے زائد طالبان ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ پاک فوج کے ستر جوان شہید ہوئے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں پانچ سے آٹھ ہزار طالبان موجود ہیں۔آپریشن کے نتیجے میں ان طالبان کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیرستان سے طالبان کی بڑی تعداد افغانستان سے ملحقہ اورکزئی اور خیبر ایجنسیوں میں فرار ہو رہے ہیں۔پاک فوج ان کا تعاقب جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 16071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش