0
Friday 11 May 2012 15:07

خیبر ایجنسی، ہجرت کرنیوالے خاندان کی گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق

خیبر ایجنسی، ہجرت کرنیوالے خاندان کی گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں ممکنہ فوجی آپریشن کے پیش نظر پشاور نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کی گاڑی پر مارٹر گولہ گرنے سے 4 بچے جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی، ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کیخلاف فوجی آپریشن کیلئے 10 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، ممکنہ آپریشن کے پیش نظر یہاں کے مکین بڑی تعداد میں اپنے علاقوں سے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی میں مصروف ہیں، آج صبح نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کی گاڑی پر باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مقام سے مارٹر گولہ آگرا، واقعہ میں گاڑی پر سوار 4 بچے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 160815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش