QR CodeQR Code

امریکہ سے یکطرفہ نہیں بلکہ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، مشاہد حسین

11 May 2012 20:54

اسلام ٹائمز: لوڈ شیڈنگ سے متعلق مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ توانائی کانفرنس میں چوہدری شجاعت نے جو فارمولا پیش کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے تو ملک میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیئے اور بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، یکطرفہ تعلقات نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کولیشن سپورٹ فنڈ کے تین ارب روپے ادا کرے۔ لوڈ شیڈنگ سے متعلق مشاہد حسین نے کہا کہ توانائی کانفرنس میں چوہدری شجاعت نے جو فارمولا پیش کیا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے تو ملک میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 160901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160901/امریکہ-سے-یکطرفہ-نہیں-بلکہ-برابری-کی-سطح-پر-تعلقات-چاہتے-ہیں-مشاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org