QR CodeQR Code

پاکستانی وزیر دفاع کا بیان غلامانہ دینیت کا کھلا ثبوت ہے، حافظ عبدالغفار روپڑی

11 May 2012 21:03

اسلام ٹائمز:امیر جماعت اہل حدیث پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی کی بجائے ڈرون حملے بند کروائے، یہ حملے حکمرانوں کی مرضی ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی کی بجائے ڈرون حملے بند کروائے نیٹو سپلائی کے لئے فضائی راستے کا استحال بددیانتی ہے، یہ بات جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ڈرون حملے حکومت کی مرضی سے ہو رہے ہیں امریکیوں کے سامنے حکمران بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں، عوام ایسے بے ضمیر حکمرانوں کے چنگل میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود کے ذریعے نیٹو سپلائی کافی عرصہ سے جاری ہے، جو پاک فوج کے شہداء اور پاکستان سے کھلی غداری ہے، اخباری بیانات محض دھوکہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع کا بیان غلامانہ دینیت کا کھلا ثبوت ہے، تمام وزیر مشیر امریکی غلام ہیں ،قوم کو مہنگائی لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے والے یہ حکمران جلد عبرت کا نشان بنیں گے۔


خبر کا کوڈ: 160904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160904/پاکستانی-وزیر-دفاع-کا-بیان-غلامانہ-دینیت-کھلا-ثبوت-ہے-حافظ-عبدالغفار-روپڑی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org