0
Saturday 12 May 2012 01:47

مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں 8 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، حزب المجاہدین

مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں 8 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے، حزب المجاہدین
اسلام ٹائمز۔ حزب المجاہدین نے کشمیر کے شمالی علاقہ اوڑی سیکٹر میں گذشتہ روز جاں بحق ہونے والے 5 مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا، اور بھارتی فوج کے دراندازی کے دعوے کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے حزب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپ میں 8 بھارتی فوج ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے، ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقہ اوڑی میں معرکہ آرائی کے ایک روز بعد حزب المجاہدین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے 5 مجاہدین کا تعلق ان کی تنظیم کے ساتھ تھا، اس سلسلے میں حزب کے ترجمان بلیغ الدین نے اپنے ایک ٹیلی فونک بیان میں اوڑی سیکٹر میں بھارتی فوج کے ساتھ  ہونے والی جھڑپ کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے فوج کے دراندازی دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حزب المجاہدین سے وابستہ افراد ابھی بھی علاقے میں موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجاہدین کسی دراندازی کی کوشش نہیں کر رہے تھے بلکہ یہ ایک جھڑپ تھی اور اوڑی علاقہ میں حزب المجاہدین پہلے ہی سرگرم ہے۔ 

واضح رہے کہ میدان نالہ اوڑی علاقہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک گھمسان کی لڑائی ہوئی۔ جس میں 5مجاہدین جاں بحق ہوئے، سرینگر میں بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جے ایس برار نے اپنے ایک بیان کہا تھا کہ یہ واقعہ جمعرات کو ”لائن آف کنٹرول“ کے قریب اوڑی سیکٹر کے میدان نالہ علاقے میں پیش آیا، انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 جنگجوﺅں پر مشتمل ایک گروپ نے اوڑی سیکٹر سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے اس پار آنے کی کوشش کی، جس کو لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج نے ناکام بنا دیا، غور طلب بات یہ ہے کہ گذشتہ ہفتے پٹن میں ایک معرکہ آرائی کے دوران دو مقامی مجاہدین مارے گئے جن کا تعلق پٹن اور سو پور سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 160905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش