QR CodeQR Code

ہم جنس پرستوں کی شادی کا قانون، امریکی نائب صدر نے معافی مانگ لی

12 May 2012 00:25

اسلام ٹائمز: جوبائیڈن نے صدر باراک اوبامہ سے اس معاملے پر معذرت کی ہے کہ انہوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حق دینے کے منصوبے کا قبل ازوقت اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر اوبامہ اسی منصوبے کا اعلان انتخابات سے چند روز قبل کرنا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حق قرار دینے کے ایشو پر صدر بارک اوبامہ سے معافی مانگ لی۔ جوبائیڈن نے صدر باراک اوبامہ سے اس معاملے پر معذرت کی ہے کہ انہوں نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حق دینے کے منصوبے کا قبل ازوقت اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر اوبامہ اسی منصوبے کا اعلان انتخابات سے چند روز قبل کرنا چاہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جوبائیدن نے یہ معافی صدر اوبامہ کے امریکی ٹی وی چینل کو دئیے گئے اس انٹرویو سے قبل مانگی ہے، جس میں اوبامہ نے کہا کہ ہم نے اس منصوبے کا اعلان انتخابات سے کچھ روز قبل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 160933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/160933/ہم-جنس-پرستوں-کی-شادی-کا-قانون-امریکی-نائب-صدر-نے-معافی-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org