QR CodeQR Code

سانحہ 12 مئی پانچ سال گزر گئے، وکلاء آج یوم سیاہ منائیں گے

12 May 2012 10:51

اسلام ٹائمز:۱۲مئی ۲۰۰۷ء کو نامعلوم افراد نے کراچی میں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے وکلا اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت ۵۵ افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ بارہ مئی کو آج پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ آج تک درجنوں افراد کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔ وکلا آج واقعہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور آج عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ۱۲مئی ۲۰۰۷ء کو چیف جسٹس افتخار محمد چو دھری کی کراچی آمد پر نامعلوم افراد نے شہر بھر میں فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کر کے وکلا اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت ۵۵ افراد کو قتل اور درجنوں کو زخمی کر دیا تھا۔ وکلا نے ۱۲مئی کے واقعات کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وکلا ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے۔ مذمتی اجلاس منعقد کرنے کے ساتھ ساتھ ریلیاں بھی نکالیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیرعالم ۱۲مئی کے واقعات کے بارے میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 161019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161019/سانحہ-12-مئی-پانچ-سال-گزر-گئے-وکلاء-آج-یوم-سیاہ-منائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org