QR CodeQR Code

علامہ امین شہیدی کی علامہ جواد ہادی سے ملاقات، قومی و ملی معاملات پر تبادلہ خیال

12 May 2012 13:34

اسلام ٹائمز: پشاور میں ہونے والی ملاقات کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام شیعہ عمائدین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی سے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ملاقات کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء اقبال بہشتی اور سید اقرار حسین نقوی بھی تھے، اس ملاقات میں ملی اور قومی معاملات پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد علامہ امین شہیدی نے علامہ جواد ہادی کو تنظیم کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ جسے انہوں نے قبول کیا، پشاور میں واقع ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے دفتر میں منعقدہ شیعہ عمائدین کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید جواد ہادی نے ملت کے حقوق کے تحفظ کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سراہا اور جماعت کے رہنمائوں کو قومی اور ملی معاملات میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں تشیع کے خلاف ہونے والے مظالم پر ایم ڈبلیو ایم نے جس طرح ملک کے کونے کونے میں آواز بلند کی وہ قابل تعریف اور تنظیم کے قیام کے مختصر عرصہ میں اتنی کامیابیاں ملنا بہت بڑی بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 161091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161091/علامہ-امین-شہیدی-کی-جواد-ہادی-سے-ملاقات-قومی-ملی-معاملات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org