0
Tuesday 1 Dec 2009 10:26

حزب اللہ اسرائیل کی دشمن رہے گی،حزب اللہ کو ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور وہ ان سے دستبردار نہیں ہو گی،تنظیم کے نئے منشور کا اعلان

حزب اللہ اسرائیل کی دشمن رہے گی،حزب اللہ کو ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور وہ ان سے دستبردار نہیں ہو گی،تنظیم کے نئے منشور کا اعلان
بیروت:لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اپنی سیاست میں عملی تبدیلیاں متعارف کرا دی ہیں جن میں لبنان کو اسلامی جمہوریہ بنانے کے موقف سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کے خلاف سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپنی تنظیم کے نئے منشور کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم اسلامی نظرئیے سے دستبردار ہوئے بغیر سیاست میں عملی تبدیلیاں متعارف کرا رہی ہے۔ حزب اللہ کے نئے منشور میں اسرائیل کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کی دشمن رہے گی ۔سید حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی لامحدود مدد نے اسے ہماری قوم کی دشمنی کی پوزیشن میں لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مغرب کے حمایت یافتہ سیاسی گروپوں کی مخالفت کے باوجود حزب اللہ کو ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور وہ ان سے دستبردار نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیلی خطرہ موجود ہے اور لبنان کی ریاست مضبوط نہیں ہو جاتی،اس وقت تک مزاحمت مستقل قومی ضرورت رہے گی۔



Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 16110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش