QR CodeQR Code

پشاور پر 6 راکٹ فائر، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

12 May 2012 14:27

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 پر راکٹ فائر کئے گئے، جن میں سے ایک مسجد اور ایک گول چوک کے قریب گاڑی پر آگرا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی سے متصل پشاور کے علاقے حیات آباد پر نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 پر 6 راکٹ فائر کئے گئے، جن میں سے ایک مسجد اور ایک گول چوک کے قریب گاڑی پر آگرا۔ جس کے نتیجے میں ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار پشاور شہر کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے، تاہم گزشتہ چند ماہ سے اس قسم کے واقعات میں کمی آئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 161100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161100/پشاور-پر-6-راکٹ-فائر-ایک-شخص-جاں-بحق-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org