0
Saturday 12 May 2012 14:49

کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا سی آئی ڈی کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے مطابق چند روز قبل حراست میں لئے گئے کالعدم بی ایل اے کے کارکنوں کی نشاندھی پر شیر شاہ کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی کے مطابق 2 ملزمان بلوچستان سے سوزوکی میں گھاس کی آڑ میں بھاری مقدار میں گولہ بارود لے کر آئے جو کالعدم تنظیموں کو فروخت کیا جانا تھا جس پر سی آئی ڈی نے کامیاب کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملزم رحمان اللہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا تعلق پشین کے علاقے گلستان سے ہے جبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی صوبہ خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ چوہدری اسلم خان کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ گنیں بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ گولہ بارود شہر میں بڑی تباہی کے لئے لایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 161162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش