QR CodeQR Code

کوئٹہ اور مستونگ میں فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 2 افراد جاں بحق

12 May 2012 15:47

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق جب سب انسپکٹر جلال شاہ اپنے گھر واقع کلی کمالو سے ڈیوٹی کے لئے نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ لانگو آباد میں جمعرات کے روز ہونے والے بم دھماکے میں محفوظ رہنے والے سب انسپکٹر کو ا ن کے گھر کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جب سب انسپکٹر جلال شاہ اپنے گھر واقع کلی کمالو سے ڈیوٹی کے لئے نکلے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس موبائل نے نعش کو سول اسپتال پہنچایا۔ انکی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں میت کو ان کے آبائی علاقے گھوٹھ خجک روانہ کردیا گیا۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے کلی ٹول دریا خان میں رہائش پذیر محمد حسن کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 161184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161184/کوئٹہ-اور-مستونگ-میں-فائرنگ-سے-سب-انسپکٹر-سمیت-2-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org