QR CodeQR Code

ایران کا جوہری تنازعہ سفارتکاری سے حل ہو سکتا ہے،لاریجانی

1 Dec 2009 11:26

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری تنازعہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔عالمی قوتیں ایران کے متعلق فیصلوں کیلئے آزاد ہیں تاہم ایران انہی فیصلوں کی بنیاد پر ردعمل ظاہر کرے گا۔علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں


تہران:ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری تنازعہ سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔عالمی قوتیں ایران کے متعلق فیصلوں کیلئے آزاد ہیں تاہم ایران انہی فیصلوں کی بنیاد پر ردعمل ظاہر کرے گا۔علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کے پاس سفارتکاری سے مسئلہ حل کرنے کا موقع ہے۔سفارکاری کا استعمال خود عالمی قوتوں کے مفاد میں ہے۔علی لاریجانی نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر امن ہے اور اسے عالمی نگرانی میں بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو آئی اے ای اے کے فریم ورک کے مطابق دیکھا جانا چاہئے۔عالمی قوتیں ایران کیخلاف سیاسی حربوں اور دھوکا دہی سے کام لے رہی ہیں،ایسی صورت میں ایران بھی اپنا رویہ تبدیل کرسکتا ہے۔اب عالمی قوتوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کونسا راستہ اختیار کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 16121

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16121/ایران-کا-جوہری-تنازعہ-سفارتکاری-سے-حل-ہو-سکتا-ہے-لاریجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org