QR CodeQR Code

مولانا نصیب گل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دی جائے، جے یو آئی س

12 May 2012 23:05

اسلام ٹائمز: پشاور میں منعقدہ ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کو اسلام اور ملک دشمنی قرار دیتے اسکے خلاف پھر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحسیب حقانی، حاجی نیاز خان، میاں اقبال، مفتی رضا خان، محمد یاسر، مولانا اسرار، مولانا کلیم خان، قاری خلیل الرحمٰن اور تاج الرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دارالعلوم حقانیہ کے شیخ الحدیث مولانا نصیب گل شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسکے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کو اسلام اور ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے اسکے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتہ مولانا نصیب خان شہید کی یاد میں تعزیتی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا سمیع الحق، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حامد الحق، صوبائی امیر مولانا سید یوسف شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری اکرام اﷲ شاہد سمیت دیگر خطاب کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 161279

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161279/مولانا-نصیب-گل-کے-قاتلوں-کو-فوری-گرفتار-کر-قرار-واقعی-سزاء-دی-جائے-جے-یو-آئی-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org