QR CodeQR Code

اوباما کا منموہن سنگھ اور حامد کرزئی سے نئی افغان حکمت عملی پر رابطہ

1 Dec 2009 13:50

امریکی صدر براک اوباما نے نئی پاک افغان پالیسی کے اعلان سے قبل بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے فون پر رابطہ کیا جبکہ افغان صدر حامد کرزئی سے ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے منموہن سنگھ


واشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما نے نئی پاک افغان پالیسی کے اعلان سے قبل بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے فون پر رابطہ کیا جبکہ افغان صدر حامد کرزئی سے ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے منموہن سنگھ سے ٹیلیفون پر افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صورتحال،عسکریت پسندی کے چیلنج،کرزئی حکومت، دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ اور افغان تعمیر نو میں بھارتی کردار سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب افغان صدر کے محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گھنٹہ طویل ویڈیو کانفرنس میں صدر اوباما اور صدر کرزئی میں افغان صورتحال کے سلسلے میں کثیر الجہتی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 16132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16132/اوباما-کا-منموہن-سنگھ-اور-حامد-کرزئی-سے-نئی-افغان-حکمت-عملی-پر-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org