0
Sunday 13 May 2012 10:45

برطانيہ اور اسپین ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے

برطانيہ اور اسپین ميں سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ برطانيہ ميں سرمايہ دارانہ نظام اور اسپين ميں حکومت کی کفايت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ لندن ميں آکو پائے موومنٹ نے چھ ماہ بعد نئے مظاہروں کا سلسلہ شروع کر ديا ہے۔ سينٹ پال کيتھڈرل کے باہر سيکڑوں افراد جمع ہوئے۔ جہاں سے احتجاجی ريلی شروع ہوئی اور شہر کی بڑی فنانس کمپنيوں کے دفاتر کے باہر اختتام پذير ہوئی۔ اس دوران فيٹرلين پر ريلی کے شرکا اور پوليس اہلکاروں ميں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ دوسری جانب اسپين کے شہروں ميڈرڈ اور بارسلونا ميں ہزاروں افراد نے معاشی بحران اور حکومت کی کفايت شعاری مہم کے خلاف مظاہرے کيے۔

دوسری طرف یورپی ملک سپین میں حکومتی معاشی حکمتِ عملی کے خلاف ملک گیر عوامی احتجاج کا ایک سال پورا ہونے پر دارالحکومت میڈرڈ سمیت کئی شہروں کے لوگ سڑکوں اور گلیوں میں رات بھر جمع رہے اور حکومت کی طرف سے بچت کرنے کی معاشی حکمتِ عملی کے خلاف احتجاج کیا۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو دارالحکومت میڈرڈ کے مرکزی چوک میں پولیس کی جانب سے دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے باوجود مظاہرین جمع ہیں۔ اس وقت دو ہزار کے قریب پولیس اہلکار چوک کے اطراف میں تعینات ہیں تاہم ابھی تک انہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی شروع نہیں کی۔ سپین میں کئی دہائیوں کے بدترین معاشی بحران پر عوام کے احتجاج کی تحریک شروع ہوئی تھی اور ہفتے کو اس احتجاج کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔ سپین میں معاشی بحران کی وجہ سے اپریل میں بے روزگاری کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ حکومت نے کفایت شعاری یا بچت کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے۔




خبر کا کوڈ : 161368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش