QR CodeQR Code

کوئٹہ اور گوادر میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد قتل

13 May 2012 13:17

اسلام ٹائمز: پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا، ادھر گوادر میں بھی ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے لنک بادینی روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات کو سریاب روڈ پر لنک بادینی کے قریب کانسٹیبل عبدالقادر مینگل اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء گوادر میں بلال مسجد کے قریب کار میں سوار محمد بخش دشتی ولد دوشبنے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔


خبر کا کوڈ: 161370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161370/کوئٹہ-اور-گوادر-میں-فائرنگ-سے-پولیس-کانسٹیبل-سمیت-2-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org