0
Sunday 13 May 2012 22:16

چوہدری شجاعت کا ن لیگ کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ

چوہدری شجاعت کا ن لیگ کیخلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا (ن) لیگ میں شامل ہونیوالے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ہم خیال سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کرکے (ن) لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا تھا جس پر پارٹی کے متعدد رہنماﺅں نے چوہدری برادران کو کہا کہ ان اراکین کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے جس پر چوہدری شجاعت حسین اور پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ان کےخلاف ریفرنس نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔ (ق) لیگ کی قیادت کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا تھوڑا ہی عرصہ باقی رہ گیا ہے لہٰذا ان کے خلاف ریفرنس بھجوانا بےفائدہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 161571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش