0
Monday 14 May 2012 00:00

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کا امکان مسترد کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کا امکان مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں البتہ پہلے سے نافذ شدہ ٹیکسوں کا دائرہ وسیع کر کے ترقیافتہ ممالک کی طرح ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ انکشاف انہوں نے اتوار کے روز بٹگرام کی تحصیل الائی میں بنہ کے مقام پر عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ عام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں تمام لوگ ذمہ داری کے ساتھ بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں جو عام لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں یہ امر بڑا افسوس ناک ہے کہ بھاری آمدن کے باوجود بھی بڑے بڑے لوگ ٹیکس ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بیج وغیرہ کی خریداری پر فراہم کی جانے والی سبسڈی برقرار رہے گی جبکہ اس سے بھی بڑھ کر زراعت کی ترقی کے لئے کسانوں کو مزید سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ خدا کے فضل اور اے این پی کی انقلابی پالیسیوں کے نتیجے میں بجلی کے خالص منافع، تیل و گیس کی رائلٹی اور قومی مالیاتی ایوارڈ سے صوبے کے مالی وسائل میں خاطر خوا اضافہ ہوا ہے اور یہ وسائل آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت اس طرح استعمال کئے جائیں گے کہ صوبائی حکومت اپنی موجودہ مدت انتخاب کے باقی ماندہ مختصر وقت میں اس قدر ترقیاتی کام کر جائے جس کے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اور دیرپا اثرات مرتب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کے لئے 74 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن آئندہ بجٹ میں یہ رقم کہیں زیادہ ہو گی۔ 
خبر کا کوڈ : 161585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش