QR CodeQR Code

ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کی حمایت نہیں کی جاسکتی، مٹ رومنی

14 May 2012 00:06

اسلام ٹائمز: ریاست ورجینیا کی لیبرٹی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے کہا کہ شادی ایک مرد اور ایک خاتون کے درمیان رشتے کا نام ہے۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔


 اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوبامہ کے مقابلے میں ممکنہ ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کو مسترد کر دیا ہے۔ ریاست ورجینیا کی لیبرٹی یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی ایک مرد اور ایک خاتون کے درمیان رشتے کا نام ہے۔ ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں عیسائی کمیونٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس کمیونٹی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ صدر باراک اوبامہ نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادی کی حمایت کر دی ہے جس کے باعث جنوبی ریاست ورجینیا میں ان کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے چونکہ اس ریاست میں ہم جنس پرستوں کی کافی تعداد ہے۔ کئی امریکی شہری جو اس شادی کیخلاف ہیں وہ صدر باراک اوبامہ کے اس فیصلے سے نالاں ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 161586

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161586/ہم-جنس-پرستوں-کے-درمیان-شادی-کی-حمایت-نہیں-جاسکتی-مٹ-رومنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org