QR CodeQR Code

فرانس، سيدہ فاطمۃ الزاء س کے يوم ولادت کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد

14 May 2012 00:28

اسلام ٹائمز: علمائے کرام اور ذاکرين نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سيدہ فاطمۃ الزاء س کی سيرت اور حيات طيبہ پر روشنی ڈالی اور بتايا کہ سيدہ فاطمہ الله کے دين کو پھيلانے ميں سرور کونين حضرت محمد ص کے شانہ بشانہ تھيں۔


اسلام ٹائمز۔  مومنين سادات فرانس کے زيراہتمام پيرس ميں خاتون جنت سيدہ فاطمۃ الزاء س کي ولادت کي مناسبت سے ايک روز کانفرنس کا انقعاد کيا گيا، جس سے پاکستان اور يورپي ممالک سے آئے ہوئے علماء کرام اور ذاکرين عظام نے خطاب کيا۔ علمائے کرام اور ذاکرين نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سيدہ فاطمۃ الزاء س کي سيرت اور حيات طيبہ پر روشني ڈالي اور بتايا کہ سيدہ فاطمۃ الزاء، الله کے دين کو پھيلانے ميں سرور کونين حضرت محمد  ص کے شانہ بشانہ تھيں، کانفرنس ميں شان رسالت، اہلبيت کے فضائل اور مصائب بھي بيان گئے۔ کانفرنس ميں يورپي ممالک برطانيہ، اٹلي، اسپين، بيلجيم، ہالينڈ، جرمني اور ناروے کے علاوہ فرانس سے ايک ہزار کے قريب مندوبين نے شرکت کي۔


خبر کا کوڈ: 161591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161591/فرانس-سيدہ-فاطمۃ-الزاء-س-کے-يوم-ولادت-موقع-پر-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org