0
Wednesday 2 Dec 2009 10:56

مزید اقتصادی پابندیاں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،ہم تنہا رہ سکتے ہیں،عالمی طاقتیں ہمارے بغیر نہیں رہ سکتیں،احمدی نژاد

مزید اقتصادی پابندیاں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،ہم تنہا رہ سکتے ہیں،عالمی طاقتیں ہمارے بغیر نہیں رہ سکتیں،احمدی نژاد
تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ مزید اقتصادی پابندیاں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، تہران پر جارحیت کرنے والے پچھتائیں گے۔تہران میں سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ چین اور روس کی حمایت سے ایران کو تنہا کرنے کی مغربی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ایران جوہری توانائی کے پروگرام پر کام جاری رکھے گا اور دس نئے جوہری ری ایکٹر ضرور بنائے جائیں گے۔احمدی نژاد نے ایران کے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد کی حمایت کرنے پر روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے مغرب کی حمایت کر کے غلطی کی ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے تعاون کم کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ 
ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے بغیر رہ سکتا ہے لیکن عالمی طاقتیں ایران کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ دنیا نئے ورلڈ آرڈر کی جانب بڑھ رہی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی کا کہنا ہے ایران کیخلاف عالمی ایجنسی برائے ایٹمی توانائی کی قرارداد جنگل کا قانون ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کی لاطینی امریکا میں موجودگی اسرائیل کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک سنگین شکست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے اسرائیلی دباﺅ اور پروپیگنڈا جنگ کے باوجود لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے فعال پالیسی اختیار کی۔
 دوسری جانب جاپان کے سفارتکار یوکیا آمانو نے جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے منگل کو ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر ان پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اور وہ ان ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے نبرد آزما ہونے کی پوری کوشش کریں گے۔ ادھر اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر سوزانہ رائس نے کہا ہے کہ ایران کے نئے جوہری پلانٹ کا منصوبہ ناقابل قبول ہے ۔اس اقدام سے ایران کو مزید تنہائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر برطانیہ اور جرمنی نے بھی ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی کی دھمکی دی ہے۔



خبر کا کوڈ : 16179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش