0
Monday 14 May 2012 19:49

صدر زرداری کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات اور نیٹو سپلائی پر اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کا اہم اجلاس

صدر زرداری کی قیادت میں پاک امریکہ تعلقات اور نیٹو سپلائی پر اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت، ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سمیت وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان، افغانستان اور ایساف افواج کے سہ فریقی اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔ شرکاء کو اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے درمیان ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی، آئندہ مالی سال کے بجٹ، امریکہ کی جانب سے کولیژن سپورٹ فنڈز کی عدم آدائیگی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ایوان صدر سے جاری مختصر پریس ریلیز کے مطابق، اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے غور و خوص کیا گیا۔ اجلاس سے قبل، وزیراعظم گیلانی نے صدر زرداری سے پچاس منٹ ون آن ون ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر کو اپنے دورہ برطانیہ سے متعلق بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 161900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش