1
0
Monday 14 May 2012 21:07

قم المقدسہ، مدرسہ زینبیہ س میں جشن ولادت حضرت فاطمہ س کی تقریب، خواتین کی بھرپور شرکت

قم المقدسہ، مدرسہ زینبیہ س میں جشن ولادت حضرت فاطمہ س کی تقریب، خواتین کی بھرپور شرکت
اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ مدرسہ زینبیہ س میں 20 جمادی الثانی کو  سیدہ دوعالم حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت نہایت پرجوش انداز میں منائی گئی، جشنِ ولادت میں خواتین اور مدرسے کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس سال جشن ولادت جناب سیدہ س روایتی انداز سے ہٹ کر منایا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، اسکے بعد نعتِ رسول ص پیش کی گئی۔  مسز فروا اعجاز نے منقبتِ جنابِ سیدہ پیش کی، بعدازیں مدرسے کی طالبات نے کوثرِ رسول س کی شان میں قصائد پڑھے۔ ھیئت ام ابیھا س کی خواہران نے مسز نقوی کی قیادت میں خصوصی قصیدے پیش کئے، بالخصوص بچوں کی اس ترانے :
خدارا ایک ہو جاو مسلمان، مسلماں ایک ہو جاو خدارا
بھلا دشمن تمہیں کیا زیر کرتا تمہیں قاتل تفرقے نے ہے مارا
پر پرفارمنس سے سب تحتِ تاثیر نظر آ رہے تھے، کہ واقعا اس دور کی شدید ضرورت تفرقہ بازی سے پرہیز اور اتحاد بین المسلمین ہے۔ تقریب میں خواتین نے حضرت فاطمہ س کی سیرت پر خصوصی مقالات پیش کئے۔ جنابِ سیدہ س کی ذات سے متعلق سوالات پر مشتمل کوئز پروگرام بھی رکھا گیا جس میں تقریب میں شامل خواتین کو عمومی دعوت دی گئی کہ وہ اس میں شریک ہوں اور سوالات کے جوابات دیں۔ پروگرام کا آخری آئٹم تقریب تقسیم انعامات تھی، جس میں مدرسے کی طرف سے قرآن حفظ کرنے والی خواتین اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، جبکہ ہیئت ام ابیھا کی طرف سے ترانہ پیش کرنے والے بچوں، کوئز پروگرام میں جیتنے والی اور مقالہ پیش کرنے والی خواتین میں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 161911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
very nice and appreciable
ہماری پیشکش