QR CodeQR Code

کوئٹہ، عالمو چوک پر ايف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، اہلکار سميت 3 افراد جاں بحق، 26 زخمی

14 May 2012 22:34

اسلام ٹائمز: دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ايف سی کی گاڑی کے قريب دھماکا ہوا ہے جس ميں ايک اہلکار سميت 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ہيں۔ پوليس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ايف سی کی گاڑی کے قريب دھماکہ خيز مواد سے بھری گاڑی کو ريموٹ کنٹرول ڈيوائس کے ذريعے دھماکے سے اڑا ديا گيا جس کے نتيجے ميں ايک ايف سی اہلکار سميت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دھماکے ميں 26 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پوليس کے مطابق زخميوں ميں ايف سی اہلکاروں سميت بچے، خواتين اور عام شہری بھی شامل ہيں۔ دھماکے ميں ايف سی کی 2 گاڑيوں سميت 7 گاڑياں تباہ ہو گئیں۔ پوليس کے مطابق 40 سے 45 کلو دھماکا خيز مواد ايک گاڑی ميں نصب کيا گيا تھا۔ 

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کی حالت نازک ہے۔


خبر کا کوڈ: 161934

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161934/کوئٹہ-عالمو-چوک-پر-ايف-سی-کی-گاڑی-کے-قریب-دھماکہ-اہلکار-سميت-3-افراد-جاں-بحق-26-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org