QR CodeQR Code

نئے صوبے کے نام پر اعتراض نہیں، تمام علاقوں کو شامل کیا جائے، لطیف کھوسہ

14 May 2012 23:17

اسلام ٹائمز: گورنر پنجاب نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شر یف برادران نے ہمیشہ منفی سیاست کی، پہلے وہ بے نظیر کو نہیں مانتے تھے اب گیلانی اور زرداری کو ماننے پر تیار نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے سرائیکی صوبے میں جھنگ، خوشاب اور بھکر کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی ہے، لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نیا صوبہ کسی بھی نام سے بنے کوئی اعتراض نہیں ہوگا، گورنر پنجاب نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یہ دعوی بھی کیا کہ سرائیکی صوبے کے لئے سب سے پہلے آواز اٹھانے کا شرف مجھے حاصل ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس خطے کو چھبیس سینٹرز، این ایف سی ایوارڈ میں حصہ اور یہاں الگ ہائی کورٹ بھی بنے گی، گورنر پنجاب نے اپنی گفتگو کے دوران شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مہران بینک اسکینڈل کیس کا فیصلہ ہو گیا تو ملک کی شریف برادران سے جان ہی چھوٹ جائے گی، انہوں نے پنجاب حکومت کو غیرآئینی قرار دیا۔ 

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران نے ہمیشہ منفی سیاست کی، پہلے وہ بے نظیر کو نہیں مانتے تھے اب گیلانی اور زرداری کو ماننے پر تیار نہیں، لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پنجاب کی وزارت اعلی دراصل پیپلزپارٹی کی دی ہوئی خیرات ہے۔


خبر کا کوڈ: 161935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/161935/نئے-صوبے-کے-نام-پر-اعتراض-نہیں-تمام-علاقوں-کو-شامل-کیا-جائے-لطیف-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org