0
Monday 14 May 2012 23:20

جماعت اسلامی مزاحیہ دعوے سے قبل اپنا قد کاٹھ دیکھ لے، خالد محمود

جماعت اسلامی مزاحیہ دعوے سے قبل اپنا قد کاٹھ دیکھ لے، خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ملتان زون کے انچارج رائے خالد محمود نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی سب سے بڑی بدنصیبی یہ ہے کہ وہ ملک کے تمام مسالک اور مذاہب کو اپنے ساتھ لیکر نہیں چل سکتی، جماعت اسلامی ایم کیو ایم کو قومی جماعت تسلیم نہ کرنے کے مزاحیہ دعوے سے قبل اپنا قد کاٹھ دیکھ لے۔ ایم کیو ایم ملتان ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کو اسمبلیوں میں نشست بڑی مشکل سے ملتی ہو وہ ایک قومی جماعت کے خلاف بیانات دیتی ہے، اُنہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں سب غریب اور متوسط لوگ طبقہ کے ہیں، ہمارا منشور محبت بڑھانا ہے نہ کہ نفرتیں پھیلانا۔
خبر کا کوڈ : 161937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش