0
Tuesday 15 May 2012 00:01

صوبائی اور مرکزی حکمران امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے آگے ہیں، سراج الحق

صوبائی اور مرکزی حکمران امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے آگے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اے این پی کی صوبائی حکومت پختونوں کی بدقسمتی کی علامت اور نواز لیگ اور پی پی ایک دوسرے کی سپورٹر ہیں، یہ سب امریکی چھتری کے نیچے جمع ہیں اور امریکی غلامی میں ایک دوسرے سے آگے ہیں، عمران خان نے بھی کرپٹ اور بے اصول لوگوں کو ساتھ ملا کر اپنے ہی بنائے گئے اصولوں سے بغاوت کی ہے۔ وہ شباب ملی ضلع صوابی کے زیر اہتمام منعقدہ ''امید پاکستان یوتھ پاکستان'' یوتھ اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے شباب ملی پاکستان کے صدر عتیق الرحمان، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مشتاق احمد خان، محمد عثمان ایڈووکیٹ، شباب ملی کے صوبائی صدر حافظ ابرار اکبر، جماعت اسلامی ضلع صوابی کے امیر سعید زادہ یوسفزئی اور عبدالسلام صدر شباب ملی ضلع صوابی نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک کے ادارے سٹیلز مل، او جی ڈی سی، پی آئی اے، واپڈا، نیشنل بینک اور ریلوے تباہ ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کل تک روس کے ساتھی تھے وہ آج امریکہ کے پشتی بان اور ان کے مفادات کے سپاہی ہیں۔ عوام کو قوم پرستی اور جمہوریت کے نام پر لوٹا گیا۔ امریکہ کی جنگ ہم سے اسی لئے ہے کہ ہم اسلامی نظام کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یومیہ عیاشیوں کے بجٹ سے ایک غریب کا بچہ پوری زندگی تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 161951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش