0
Tuesday 15 May 2012 09:59

کانگو، امن مشن کی گاڑیوں پر فائرنگ، 7 پاکستانی فوجی زخمی، سلامتی کونسل کی مذمت

کانگو، امن مشن کی گاڑیوں پر فائرنگ، 7 پاکستانی فوجی زخمی، سلامتی کونسل کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کانگو میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی، واقعے میں گیارہ پاکستانی فوجی زخمی ہوئے تھے۔ امریکی شہر نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کانگو میں امن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے ترجمان نے کانگو حکومت سے ملزموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔  افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں ایک ہزار باغیوں نے امن مشن کے فوجیوں کے بیس کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا۔ باغیوں کی فائرنگ سے سات جبکہ پتھراؤ سے چار پاکستانی فوجی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مشرقی شہر گوما کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب کانگو کے جنوبی حصے میں بھی امن مشن کے فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر پتھراؤ کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے دونوں واقعات میں "مائی مائی" نامی گروپ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جوانوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 
اس سے پہلے افريقی ملک کانگو ميں مشتعل مظاہرين نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر فائرنگ کی جس سے اقوام متحدہ کے امن مشن ميں شامل 7 پاکستانی زخمی ہوگئے، غير ملکی خبر ايجنسی کے مطابق افريقی ملک کانگو ميں باغيوں کے حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرين نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتيجے ميں امن مشن ميں شامل 7 پاکستانی زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 162030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش