QR CodeQR Code

کوئٹہ میں فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

15 May 2012 10:09

اسلام ٹائمز:ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے لوگوں پر موٹرسائيکل پر سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ايک راہ گير منظور احمد زخمی ہو گيا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ايک زخمی ہو گيا۔ پوليس کے مطابق دو بھائی محمد طاہر اورمحمد قادر اپنا پاسپورٹ بنوانے کيلئے جوائنٹ روڈ سے ملحقہ ارباب برکت علی روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے ہوئے تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے یہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ايک راہ گير منظور احمد زخمی ہو گيا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کيا گيا جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد پوليس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے ميں پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقيقات شروع کر دی گئيں ہيں۔ پاسپورٹ افس کے باہر موجود عينی شاہدين کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کی انتظاميہ آفس کا گيٹ بروقت نہيں کھولتی ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کيلئے آنے والوں کو باہر ہی انتظار کرنا پڑتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 162033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162033/کوئٹہ-میں-فائرنگ-2-بھائی-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org