0
Tuesday 15 May 2012 13:20

کوئٹہ دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی، 58 زخمی

کوئٹہ دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی، 58 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ عالمو چوک پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں اب تک دو ایف سی اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 58 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں اب بھی 13 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 

زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں نائیک نواز، منور، شاہد خان، خالد، صدیق، امجد سفیر، غلام مصطفی، سیف اللہ، عبد الرزاق، عامر اور جاوید خان شامل ہیں، جبکہ زخمی شہریوں میں محمد آصف، نصراللہ، محمد صادق، صوبیدار خان، افتخار، محمد رمضان، ڈاکٹر عالم شاہ، جہانگیر، عبد الرزاق، عطاء محمد، محمد علی، مراد، اصغر، ڈاکٹر علی داد ، کلیم اللہ اور رضا کار عبدالعزیز، تین خواتین فوزیہ بی بی، فائزہ بی بی بخت بی بی اور دیگر شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک آلٹو کار میں پینتیس تا چالیس کلو گرام وزنی بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑادیا۔ 

ایف سی ترجمان کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنر ل عبید اللہ خان نے اس بزدلانہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ایسی مذموم اور گھناؤنی حرکت سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوسکتا بلکہ مزید پختہ ہوتا ہے۔ انہوں نے شہید ہونیوالوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایف سی معصوم اوربے گنا ہ شہریوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں بھرپور تعاون اور مدد کرے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 162045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش