0
Tuesday 15 May 2012 23:29

امریکہ میں پنشن کی ادائیگی اور طبی سہولیات کے منصوبے مالی بحران کی نذر

امریکہ میں پنشن کی ادائیگی اور طبی سہولیات کے منصوبے مالی بحران کی نذر
اسلام ٹائمز۔ بزرگ امریکی شہریوں کو پنشن کی ادائیگی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے وا لی امریکی حکومت کے منصوبوں کو ان دنوں مالی خسارے کا سامنا ہے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے ان منصوبوں میں بعض تبدیلیاں نہ کئے جانے کی صورت میں بزرگ شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں کمی کی جاسکتی ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ماہرین جلد سوشل سیکورٹی یا سماجی تحفظ کے ان منصوبوں کے مالی معاملات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کرنے والے ہیں، جس میں صحتِ عامہ کے منصوبے میڈی کیئر کی صورتِ حال کا جائزہ بھی شامل ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ آیا ان منصوبوں کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئی ہے یا ان میں اضافہ ہوا ہے۔ 

گزشتہ برس پنشن کے نظام کے منتظمین نے کہا تھا کہ سوشل سیکورٹی کے ٹرسٹ کے پاس موجود رقم ختم ہو رہی ہے۔ ماہرین کے بقول اگر ایسا ہوا تو اس مدت کے بعد ٹرسٹ کو اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے صرف تنخواہوں پر نافذ مخصوص ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم پر انحصار کرنا ہوگا۔ ماہرین کے بقول یہ رقم ٹرسٹ کے اخراجات کے لئے ناکافی ہوگی جس کے باعث اسے اپنی خدمات میں ایک چوتھائی کمی کرنا پڑے گی۔ کہ بزرگ شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے منصوبے میڈی کیئر کے پاس موجود رقم بھی ختم ہو رہی ہے جس کے بعد اسے بھی اسی قسم کی صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 162293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش