QR CodeQR Code

فیصل آباد، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے انتظامات مکمل، اجتماعی نماز جمعہ دھوبی گرائونڈ میں ادا کی جائیگی

15 May 2012 23:53

اسلام ٹائمز: کانفرنس کے آرگنائزر اور ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے کہا ہے کہ اس اجتماع میں امام بارگاہوں کے منتظمین، بانیان مجالس، ماتمی انجمنوں کے قائدین اور مختلف تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ علمائے کرام اور دیگر مذہبی اکابرین شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے دھوبی گھاٹ گرائونڈ فیصل آباد میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے تمام انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی، یکم جولائی کی قرآن و سنت کانفرنس کی زمینہ سازی کے لیے کراچی اور جھنگ میں منعقدہ قرآن و اہل بیت کانفرنسوں کے بعد اب دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں فرزندان مکتب تشیع کا تاریخ ساز اجتماع جمعہ کے روز ہو گا۔ قرآن و اہلبیت ع کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی اور مقامی قیادت خطاب کرے گی، قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس عظیم الشان اجتماع کے آرگنائزر اور ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے بتایا کہ اس روز اجتماعی نماز جمعہ اسی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے وسیع پیمانے پر فیصل آباد ڈویژن اور گردو نواح کے علاقوں میں تشہیری مہم چلائی گئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مقامی عہدیداروں نے شہر بھر اور گردو نواح میں جا کر امام بارگاہوں کے منتظمین، بانیان مجالس، ماتمی انجمنوں کے قائدین، اور مختلف تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ علمائے کرام اور دیگر مذہبی اکابرین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور انشا اللہ یہ عظیم اجتماع ملی وحدت کا آئینہ دار ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 162304

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162304/فیصل-آباد-قرآن-اہلبیت-ع-کانفرنس-کے-انتظامات-مکمل-اجتماعی-نماز-جمعہ-دھوبی-گرائونڈ-میں-ادا-کی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org