0
Wednesday 16 May 2012 07:47

حامدسعیدکاظمی کو بیگناہ قراردیئے جانے پرالزام لگانے والے معافی مانگیں، ثروت اعجازقادری

حامدسعیدکاظمی کو بیگناہ قراردیئے جانے پرالزام لگانے والے معافی مانگیں، ثروت اعجازقادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی اور صوبائی رہنما ڈاکٹر زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ حامد سعید کاظمی کو بیگناہ قرار دیے جانے پر الزام لگانے والے معافی مانگیں۔ حامد سعید کاظمی کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے اور اصل مجرموں کو بچانے کیلئے انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ حامد سعید کاظمی کی طویل اسیری سیاسی مہم وئی کا حصہ ہے۔ چیف جسٹس عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حج کرپشن میں ملوث اصل عناصر کو بے نقاب کریں۔ ڈیڑھ سالہ تحقیقات سے حامد سعید کاظمی پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہوئی اس لیے انہیں فی الفور باعزت رہا کیا جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی اور عمر خان شیرانی کے تمام تر الزامات جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں بلکہ انکی اپنی کرپشن بھی قوم کے سامنے آچکی ہے۔ اس کے باوجود ان کیخلاف کسی طرح کی کاروائی کا نہ ہونا اچنبھے کی بات ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جھوٹا حلف اٹھانے والے اعظم سواتی اور عمرخان شیرانی کیخلاف بھی قانون کو حرکت میں لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف آئی اے کی جانب سے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو بیگناہ قرار دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ سنی تحریک کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی پر کرپشن ثابت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رہائی دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ 

پاکستان سنی تحریک کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کیخلاف اب تک ایک بھی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا اس کے باوجود بھی وہ مسلسل ڈیڑھ سال سے جیل کاٹ رہے ہیں جو کہ انصاف و قانون کے یکسر خلاف ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی و بحالی میں علماء و مشائخ اہلسنت کا مؤثر کردار تاریخ کا حصہ ہے لیکن یک طرفہ فیصلوں سے عوام میں عدم اعتماد کی فضا پیدا ہو رہی ہے۔ محب وطن اہلسنت کیخلاف مخصوص مکتب فکر کے لوگوں کی مہم جوئی قانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 162359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش