0
Wednesday 16 May 2012 21:50

اسلامی نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبدالباری

اسلامی نظام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، مولانا عبدالباری
اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان کے وزیر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور رہنماء جے یو آئی مولانا عبدالباری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں ایک فکر اور نظریے کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔ اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بین الاقوامی سازش کے تحت این جی اوز کے نام پر بھاری فنڈز دے کر مذہبی معاشرے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی سیدان میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مغرب کے مقاصد کے لئے یہاں کے عوام کو استعمال کیا جارہا ہے۔ افغانستان میں شکست کی سزاء پاکستان کو دی جارہی ہے۔ اب افغانستان میں امریکہ اورنیٹو کو مکمل شکست ہو چکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت اور فنڈ عوام کی امانت ہے۔ تقریب سے جے یو آئی کے رہنماء مولوی رحمت اللہ، مولوی عبد القدیر، مولوی عبدالطیف، حاجی محمد حنیف آغا و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد حنیف آغا کی سربراہی میں سینکڑوں افراد نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 162553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش